وزیر توانائی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو

0
213

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعدمحمود، ترجمان جییوآئی اسلم غوری، ایم پی اے محمود خان شامل تھے ۔ ترجمان اسلم غوری کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں شدید بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلم غوری نے کہاکہ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مولانا فضل الرحمان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خرم دستگیر کو ڈی آئی خان کو واپڈا سرکل بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کو واپڈا سرکل بنانے کی یقین دہانی کروائی، ڈی آئی خان واپڈا سرکل کا افتتاح جلد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔