اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے ملک کی حفاظت میں جان کی قربانی پیش کرنے والے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شہداکے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے ہرنائی بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب افضل کے والد اور میجر خرم شہزاد کے بھائی سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے حادثے میں شہید ہونے والے صوبیدار عبدالواحد، نائیک جلیل انجم، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب خان کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں حملے میں شہید ہونے والے صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔ صدر نے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک عبد الرشید اور سپاہی رسول بادشاہ کے اہل خانہ سے گفتگو کی اور کہا کہ ملک کی حفاظت میں جان کی قربانی پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے شہداکی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...