فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک، ہارس ٹریڈنگ پر عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک

0
221

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ پر مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،نئی سامنے آنے والی آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعظم کو گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہے جناب نمبر گیم پوری ہوگئی ہے، ڈونٹ تھنک اِٹ اِز اوور، اب سے لے کر 48 گھنٹے اِز اے لانگ ٹائم، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔آڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان کہتے ہیں کہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا ہے، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، پانچ اراکین قومی اسمبلی تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔آڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان کہتے ہیں کہ اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں وہ والا 5 سیکیور کردے نا، دس آجائیں نا تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہے، اس وقت قوم الارم ہوئی وی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، اس لیے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک بھی اگر کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑتا ہے۔دوسری جانب مبینہ آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 2 کو جائز ثابت کرلیں گے؟ یہ نہیں ہونا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتا ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی، اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔خیال رہے کہ 25ستمبر کو ایک ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی جس میں سنا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایک نامعلوم عہدیدار کے ساتھ ایک توانائی منصوبے کیلئے بھارتی مشینری کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کے امکان پر بات کر رہے تھے جو کہ ان کی بھتیجی مریم نواز کے داماد کی خواہش تھی۔بعد ازاں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل اور قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے استعفوں سے متعلق مزید ریکارڈنگز منظر عام پر آئی تھیں جنہیں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔28ستمبر کو عمران خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی، اس میں بھی مبینہ سائفر کے حوالے سے ہی اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا تھا۔آڈیو کی ابتدا میں مبینہ طور پر عمران خان نے کہا تھا کہ ہم نے بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر، نام نہیں لینا امریکا کا، صرف کھیلنا ہے کہ یہ تاریخ پہلے سے تھی اس کے اوپر