انقرہ (این این آئی )ترک صدر طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یوکرین جنگ کے پرامن حل میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ترکی کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکشنز کے مطابق دونوں سربراہان مملکت کے درمیان یوکرین میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بھی بات کی گئی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ ترکی نے جولائی میں ایک ڈیل کروائی تھی جس کے ذریعے روس کو آمادہ کیا گیا تھا کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے اجناس کی ترسیل بحال کی جائے۔انقرہ اور ماسکو کے تعلقات پیچیدہ ہیں کیونکہ دونوں ممالک توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں لیکن شام، لیبیا اور آذربائیجان کے معاملے پر دونوں کے اختلافات ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...