ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گی

0
155

لندن /کراچی (این این آئی)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو دورہ پاکستان کے لیے پہنچ رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 25سالہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ ملالہ یوسفزئی ممکنہ طور پر ملالہ فنڈ سے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں گی، ملالہ کی پاکستان آمد کے موقع پر ایس او پیز کے تحت فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان واپس آ رہی ہیں۔