ایبٹ آباد/کاکول(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان آرمی نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کی لعنت کے سیلاب کا رخ کامیابی سے موڑ دیا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے منظم دہشت گردی کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے،فیک نیوز اور پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے، دنیا بدل چکی ہے ،ہمیں بھی بدلنا ہو گا ورنہ جمود کی قیمت ہم سب کو مل کر ادا کرنی ہو گی،ادارے سے پاس آئوٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے،جمہوری ادارے کا احترام کریں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آئین کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہیں۔پاکستا ملٹری اکیڈمی کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور میں اس موقع پر گریجیوٹ ہونے والے تمام کیڈٹس اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ میں برادر ممالک کے کیڈٹس کو بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں ملٹری ٹریننگ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس شاندار ادارے سے گریجویٹ ہونا بہت اعزاز اور فخر کی بات ہے، آج میں یہ فخر آپ کے روشن و تابندہ چہروں پر دیکھ سکتا ہوں جیسے کہ یہ چمک میں یہاں بیٹھے آپ کے پیاروں کے شہروں پر بھی دیکھ سکتا ہوں، بے مثال محنت کرنے پر آپ اس کے مستحق ہیں جبکہ اہلخانہ بھی جنہوں نے ٹریننگ کے دوران صبر سے کام لیتے ہوئے آپ کی مسلسل حمایت جاری رکھی۔انہوںنے کہاکہ کیڈٹس آپ کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ آپ پیشہ ورانہ طور پر ممتاز اور جنگ کے میدان صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی فوج سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں جس کی روایتی اور غیر روایتی دونوں ہی میدانوں میں کامیاب مہمات کی ایک طویل فہرست ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد کی بدولت پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کی لعنت کے سیلاب کا رخ کامیابی سے موڑ دیا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منظم دہشت گردی کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، یہ واقعی ایک منفرد کارنامہ ہے جس کا دعوی بہت سے ممالک یا فوجیں نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذاتی طور پر انتہائی اہمیت ہے کیونکہ میں 42 سال پہلے اسی باوقار ادارے میں تربیت حاصل کر رہا تھا جہاں آپ آج کھڑے ہیں اور کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن مجھے اس شاندار فوج کی کمان کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔جنرل جاوید باوجود نے پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شامل جوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جب میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا جائزہ لیتا ہوں تو مجھے آپ پر رشک ہوتا ہے جو اب ایک ایسے راستے پر گامزن ہونے جا رہے ہیں جس پر میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چل رہا ہوں، یہ فرض شناسی، حب الوطنی، قربانی کے لیے لوث لگن کا راستہ ہے جو امن اور جنگ دونوں میں بہترین افسروں اور جوانوں کی کمان کرنے اعزاز فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال 12 اگست کو رائل ملٹری اکیڈمی میں اپنی تقریر کے دوران میں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بنیادی اور فوجی قیادت کی خصوصیات پر روشنی ڈالی تھی جسے میں آپ کی مستقبل کی رہنمائی کے لیے یہاں دہرانا چاہتا ہوں، ان خصوصیات کے بغیر سچ کہوں تو آپ اب بھی ایک افسر بن سکتے ہیں لیکن آپ کمان نہیں کر سکتے اور جنگ میں جوانوں کے کامیاب رہنما نہیں بن سکتے لہذا ان رہنما اصولوں اور خصوصیات کو یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص پیشہ ورانہ علم کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا بلکہ اسے مسلسل لگن اور جستجو سے حاصل کرنا پڑتا ہے، اس کے بغیر آپ پیشہ ورانہ قابلیت حاصل نہیں کر سکتے جو کہ کامیاب عسکری قیادت کی پہچان ہے۔انہوںنے کہاکہ کیڈٹس ایک چیلنجنگ اور پرجوش سفر آپ کا منتظر ہے انتظار کر رہا ہے وہ چیلنجنگ بھی ہے اور پرجوش بھی، اس سفر میں آپ جیسے جیسے آگے بڑھتے جائیں گے، آپ کی پیشہ ورانہ ذمے داریاں بھی بڑھتی جائیں گے لہذا آپ کو خود کو قیادت کی اعلی صفات سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے جس کا اپنے ماتحتوں کو عزت اور تعاون فراہم کرنا ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام دوطرفہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے ایک طریقہ کار تیار کرکے امن کو ایک موقع دینا چاہیے، ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے ہمیں اجتماعی طور پر بھوک، غربت، ناخواندگی، بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور بیماریوں سے لڑنا چاہیے۔آرمی چیف نے خبردار کیا کہ دنیا بدل چکی ہے لہذا ہمیں بھی بدلنا ہو گا ورنہ جمود کی قیمت ہم سب کو مل کر ادا کرنی ہو گی تاہم، انہوں نے کہا کہ میں یہاں اس بات کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں کہ امن کی ہماری خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے، کسی کو بھی ہمارے بنیادی مفادات اور مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے ہمارے اجتماعی عزم کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔آرمی چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ امن کی ہماری تلاش میں ہم نے اپنے تمام پڑوسیوں اور علاقائی ممالک کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مخلصانہ اور ہمہ گیر کوششیں کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سیاسی بندش کو توڑنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جس نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو آگے بڑھنے اور تمام علاقائی اور دو طرفہ مسائل کو پرامن اور باوقار طریقے سے حل کرنے سے روک رکھا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنوبی ایشیا کے لوگ دنیا کے باقی حصے کے لوگوں کی طرح خوشحالی اور بہتر حالات زندگی کے مستحق ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ صرف پائیدار اقتصادی ترقی، ترقی اور سب سے بڑھ کر دیرپا امن کی بدولت ہی ممکن ہے، اس لیے ہمیں جنگ کی آگ کو اس خطے سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔آرمی چیف نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ ملک میں جعلی خبروں اور سیاسی جھگڑوں سے پریشان نہ ہوں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...