برلن (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے،ہم چیریٹی یا بھیک مانگنے کی بات نہیں کرتے ،انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔جرمن میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی کی 6کروڑیوروکی امدادکی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنے کی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادی اور عالمی اداروں کی مزیدمددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے انگیج کیا اس کابہترین رسپانس ملا، پچھلے چار سال امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے، انگیج کرکے، عزت کے ساتھ بات کرکے چارپانچ مہینوں میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے تاہم تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...