مظفرآباد(این این آئی)وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے جشن عید میلاد النبی ۖکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی اکرم ۖکی آمد سے بنی نوع انسان کو پتھر کے بتوں سے آزادی نصیب ہوئی اور سب کو معبود برحق کی طرف جانے کا راستہ مل گیا، آپ ۖ کی زندگی ہمارے لیے کھلی کتا ب ہے جو بنی نوع انسان کے لیے ایک نمونہ اور مثال کی حیثیت رکھتی ہے اور رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے،ان کے ارشادات کی تعمیل میں سر تسلیم خم کر کے ہی دنیا و اخروی زندگی کی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔سردارتنویر الیاس نے کہاکہ اسلا م ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے، دین اسلام کی سربلندی اور اپنے بھائی بندوں کے لیے بڑ ی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر نا چاہیے اور صبر و استقامت کا دامن کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے، آزادکشمیر بھرمیں جشن عید میلاد النبیۖ مذہبی جو ش و خروش سے منایا جا رہا ہے تاکہ سیرت مصطفی ۖ کو اجاگر کیا جائے اور مسلمان اپنی زندگیاں تعلیمات محمدی کے مطابق ڈھالیں،12ربیع الاول کے مقدس دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر،فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں اسلام کی سربلندی،اپنی بقاء اور آزادی کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسلام کی شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی بہت پرانی اور لمبی ہے جو دو صدیوں پر محیط ہے،یہ خود کشمیریوں نے شروع کی ہے،کشمیری عوام نے اپنے اسلاف کے کارناموں کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ جدوجہد سے ساری دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ کشمیری عوام مر مٹ سکتے ہیں لیکن اپنے پیدائشی حق،حق خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے حضور اکرم ۖ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ تحریک آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دینا جانتے ہیں اور آزادی کی تحریک کی کامیابی تک قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں،وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں اور کسی بھی قیمت پر وہ اپنے بنیادی حق،حق خودارادیت کے حصول تک باطل کے آگے نہیں جھکیں گے،مسلمان کٹ تو سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...