اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین کوششوں کے بعد چوتھی بار صوبائی حکومتوں کے وسائل سے اسلام آباد پر حملہ کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں،مخلوط حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعد اگلے سال اکتوبر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے گی۔ ایک انٹرویومیں خرم دستگیر خان نے کہا کہ عمران خان نے 2014، 2016 اور مئی 2022 میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیا تاکہ طاقت کے ذریعے موجودہ حکومت گرانے کی کوشش کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے عوامی اجتماع کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی اجازت دی ہے اورحکومت بدلنے کے ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع سے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے کم از کم 6ہزار افراد اپنے ساتھ لائیں تاکہ اسلام آباد میں افراتفری پھیلائی جاسکے۔قبل از وقت انتخابات کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعد اگلے سال اکتوبر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس نے عمران خان کی منافقت اور ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...