پوری امت مسلمہ عیدمیلا دالنبی ۖعقیدت و احترام سے مناتی ہے،قمر زمان کائرہ

0
172

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے جشن عید میلاد النبی ۖ پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ عیدمیلا دالنبی ۖعقیدت و احترام سے مناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم آنحضرت ۖسے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔بنی کریم ۖسے محبت کا بہترین اظہار ان کی سیرت پر عملدرآمد ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نبی کریم ۖکی دی ہوئی ہدایات پر عمل سے ہم دنیا کے بہترین انسان بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنی زندگیوں کا شعار بنائیں گے۔