ملک بھر میں میلاد النبیۖ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

0
181

اسلام آباد /لاہور /کراچی/کوئٹہ/پشاور/ مظفر آباد(این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔رحمت اللعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت پرملک کے چپے چپے میں جشن منایا گیا۔کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوکر مقررہ راستے پر رواں دواں رہا جس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی اور اپنے مقام پر پہنچا ۔لاہور میں ریلوے اسٹیشن سے شروع ہونے والا مرکزی جلوس داتا دربار پہنچ کر ختم ہوا جبکہ کوئٹہ میں باچا خان چوک سے نکلنے والا مرکزی جلوس منان چوک پہنچ کر ختم ہوگیا۔اسی طرح خیبر پختون خوا ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی عید میلا د النبی ۖ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا اس سلسلے میں چھوٹے بڑے شہروں میں عشق رسول سے سرشار شمع رسالتۖ کے پروانے میلاد النبی ۖ کے جلوسوں میں شریک ہوئے اور فضائیں درود و سلام اورنعتیہ کلام سے گونج اٹھیں۔ مختلف شہروں میں جلوسوں کے شرکا کیلئے لنگرکا بھی اہتمام کیا گیا۔جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے