اسلام اباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس چارج شیٹ ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر جواب دیں۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کی پریس کانفرنس اداروں کے خلاف چارج شیٹ ہے، ان کے تمام تر الزامات اداروں پر ہیں، بہتر ہو گا اس کا جواب رجسٹرار سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر دیں۔دریں اثناء ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاک پانامہ پیپرز ہم لائے، نہ اس وقت ہم حکومت میں تھے اور نواز شریف، مریم کو ٹرائل مکمل ہونے تک گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں وہ کس ڈیل کے ذریعے پاکستان واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ این آر او ہورہا ہے اور سسٹم خاموش ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ادارے کرپٹ مافیا کے محافظ نہ بنیں، ملکی حفاظت اور سالمیت کے اقدام کریں۔ انہوںنے کہاکہ صدر اور وزیر اعظم کے دفاتر کی آڈیو لیکس ہو رہی ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ اب این آر او 22 ہو رہاہے ، ان فیملیز کو 1100 ارب روپے جا رہے ہیں اور سسٹم خاموش ہے۔انہوںنے کہاکہ حسن نواز کس رائل فیملی کا پڑپوتا ہے ، کیا حسن نواز ایلون مسک کا بھائی ہے ، میری دعا ہے اب کوئی ایسا شخص ہو کہ جو ان رہنمائوں کے اثاثوں کی تفصیل سامنے لائے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ مفرور ہیں، اسلام آباد پولیس کا رانا ثنااللہ کو شیلٹر دینا کسی صورت جائز نہیں، رانا ثناء اللہ گرفتاری پیش کریں اور پھر ضمانت کرائیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...