مدینہ منورہ(این این آئی) مسجد نبویۖ سے اسلام کی پہلی مسجد قبا تک خصوصی پیدل ٹریک بنایا گیا ہے جسے درب السنہ کہا جا تا ہے۔رپورٹ کے مطابق تقریبا تین کلو میٹر کا پیدل ٹریک اسے تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریمۖ بھی مسجد نبویۖ سے مسجد قبا تک جانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ آپۖ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی کے ذریعے مسجد قبا تک کا سفر کیا کرتے تھے۔اس تاریخی پیدل ٹریک کو دور حاضر کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کے دونوں اطراف خریداری کے لئے مختلف دوکانیں موجود ہیں جب کہ پورے راستے کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔راستے میں کہیں دیواروں کو مدینہ منورہ کی قدیم تاریخ پینٹنگ کے ذریعے اجاگر کی گئی ہے تو کئی تاریخی مقامات اور کھجوروں کے باغات بھی اسی راستے کا حصہ ہیں۔ عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر ملکی و غیر ملکی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو پورا کرنے کے لئے اسی راستے کے ذریعے مسجد نبویۖ سے مسجد قبا تک کا سفر کرتے ہیں اور مقدس مقامات کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...