اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی تباہی پر قرارداد منظور ہونے پراظہارِ تشکر کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہوئی تباہی پر قرارداد منظور کی گئی۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لیے ایک پیج پر آگئے۔بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب جیوپولیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرارداد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکر گزار ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...