ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے فلم ڈائریکٹر نیرج پانڈے کے ساتھ جلد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار اجے دیوگن نے ڈائریکٹر نیرج پانڈے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جلد ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں۔بھارت کے اعلیٰ ترین پدماشری ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم 16 جون 2023 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ انڈیا (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ نئی فلم شہنشاہ چندر گپت موریا کے شاہی مشیر چانکیہ کی زندگی پر مبنی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے فروری 2020 میں اپنی نئی فلم کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کی تھیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...