وزیر اعظم کا کابل پہنچنے پر تپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

0
279

کابل(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کاایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان پہنچے جہاں کابل ائیرپورٹ پر افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور سینئرعہدیدار بھی شامل تھے۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان افغان صدارتی محل پہنچے جہاں افغان صدر اشرف غنی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔