اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ریاست گجرات کے جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیان جھوٹا قرار دیکر مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیان سے واضح ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے، یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...