اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نے اس حوالے سے لکھا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔شہباز شریف نے لکھا کہ مودی کے بھارت میں دوران حراست، قتل عام ہے۔وزیراعظم نے الطاف شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق الطاف شاہ کی بیٹی نے والد کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی بیٹی نے والد کی خراب صحت کے حوالے سے حکام سے متعدد درخواستیں اور فوری علاج کی اپیل کی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...