اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے رانا ثناء اللہ کیس میں سو موٹو لینے کی درخواست کرتا ہوں۔وہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اور اعظم سواتی بھی شہباز گِل کے ہمراہ عدالت پہنچے۔شہباز گل نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیس میں پنجاب پولیس تھانوں کے چکر لگا رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے عدالتی سسٹم کو مفلوج کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا رانا ثناء اللہ کسی قانون کے پابند نہیں ہیں؟ کیا پولیس کسی کی ذاتی ملازم ہے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد بھی عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں، پولیس وارنٹ لے کر گھوم رہی ہے اور رانا ثنا ء اللہ دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں، میں عام آدمی ہوں اس لیے کیس بھگت رہا ہوں جبکہ رانا ثنا اللہ نے اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کیا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، تھانہ کوہسار ان کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل نہیں کروا رہا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 دن میں میری 4 پیشیاں ہو چکی ہیں، مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ عدالت کے معاملات عدالت میں ہی رہنے چاہئیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...