انتہا پسند یہودیوں کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت

0
204

سلفیت (این این آئی) پرانے بیت المقدس شہر میں انتہا پسند یہودیوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ انتہا پسند یہودیوں نے قرآن پاک کے نسخے پھاڑ کرانہیں آگ لگا دی اور کئی نسخے کوڑے کے ڈھیر میں پھینکنے کی مذموم جسارت کی گئی۔الخلیل شہر کے اوقاف کے ڈائریکٹر نضال الجعبری نیبتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مسجد ابراہیمی سے کچھ فاصلے پر واقع مسجد قیطون سے قرآن پاک کے نسخے اٹھائے اور انہیں چاک کیا اور بعض نسخوں کو آگ لگا کرجلا دیا گیا اور بعض کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینکا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کوڑے کے ڈھیر سے قرآن پاک کے جلے ہوئے نسخے برآمد ہوئے ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں خلہ حسان کے مقام پراپنے کھیتوں میں زیتون کے پھل اتارنے میں مصروف ایک فلسطینی خاندان پر یہوی آباد کاروں نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک مقامی شہری راید ابو سیف نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے ہم پر اس وقت حملہ کیا جب ہم اپنی زمین میں زیتون کے پھل اتار رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک یہودی آباد کار نے ہم پر گولیاں چلائیں تاہم فائرنگ سے ہم محفوظ رہے۔