واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اہم سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔وزارت خزانہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔توقع ہے اسحق ڈار اپنے دورہ امریکا کے دوران ان عالمی مالیاتی اداروں کے اہم عہدیداروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر خزانہ امریکا میں مرکزی بینکرز، وزرا، نجی شعبے کے ایگزیکٹوز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ دیگر اہم مصروفیات کے لیے دورہ امریکا پر روانہ ہونے سے قبل وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو تمام شرائط کے ساتھ باعزت طریقے سے مکمل کرنے اور بانڈ ہولڈرز اور پیرس کلب کے قرض دہندگان کو وقت پر ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پیرس کلب کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ان قرض دہندگان کا مجموعی قرض کل غیر ملکی قرضوں کے 11 فیصد سے زیادہ نہیں ہے اور اس سے سال بھر میں قرضوں میں ملنے والا ریلیف ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے کم ہوگا جبکہ پاکستان پیرس کلب ممالک کا تقریبا 10 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مقروض ہے۔اسحق ڈار نے کہا تھا کہ جب ہم بیرونی ادائیگیوں کیلئے 32سے 34 ارب ڈالر کا بندوبست کرنے جا رہے ہیں تو مزید ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا بندوبست کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ پاکستان تاریخ کے بد ترین سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے جس سے تقریبا سوا 3 افراد متاثر ہوئے ہیں ، لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...