اتحادی حکومت تھر کول اور سولرائزیشن کے ذریعہ بجلی پیداوار کے لئے جانفشانی کے ساتھ کام کر رہی ہے،وزیراعظم

0
177

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت تھر کول اور سولرائزیشن کے ذریعہ بجلی پیداوار کے لئے جانفشانی کے ساتھ کام کر رہی ہے،اس سے بجلی کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی ہو گی اور شہریوں کو ریلیف ملے گا،جب تک توانائی کی درآمد پہ انحصار ہو گا پاکستان معاشی استحکام کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو اس حوالہ سے سراہتے ہیں،ہمارے امپورٹ بل میں توانائی کی درآمد کا بڑا حصہ ہے۔ امنہوںنے کہاکہ جب تک توانائی کی درآمد پہ انحصار ہو گا پاکستان معاشی استحکام کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ امپورٹ سے قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تھر میں کوئلہ کے وسیع ذخائر ہمارے لئے بہترین مواقع پیدا کرتا ہے، یہ ہمارے ایجنڈا میں سرفہرست ہے۔