اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں تھے اس لیے انہیں سائفر کے شواہد کا علم نہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدر نے ویسی ہی بات کی جیسی ان کو کرنی چاہیے تھی، صدر مملکت قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں موجود نہیں تھے اس لیے ان کو سائفر سے متعلق شواہد کا علم نہیں، ان کی بھی اور پارٹی کی بھی یہی رائے ہے کہ آرمی کو 100 فیصد نیوٹرل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تیار نہیں تھی، میڈیا کے دبا ئوپر الیکشن کمیشن نے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کو نواز شریف کے پاکستان واپس آنے سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ قانونی تقاضے پورے کریں اور واپس آجائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مارچ کا اسی ہفتے اعلان ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...