واشنگٹن (این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پچھلے چار سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے، پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...