آستانہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ایشیاء میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر قازقستان پہنچے ہیں، شہباز شریف (آج) جمعرات کو آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم نے اس حوالے سے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کانقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔خیال رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...