پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

0
281

کرائسٹ چرچ(این این آئی)پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، فائنل (کل)جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گاسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دیدی۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کی طرف سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد رضوان کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے پاکستانی اوپنر بابر اعظم محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں سنچری سکور کی۔تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری گروپ میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیاـ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلادیش ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ اوپنر نجم الحسن کو محمد وسیم نے 12 جبکہ سومیا سرکار کو نسیم شاہ نے 4 رنز پر آئوٹ کردیا۔ دونوں اوپنرز کے جلدی آؤٹ ہونے پر بنگلادیشی بیٹر لٹن داس اور شکیب الحسن پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور آگے بڑھاتے رہے۔ 129 رنز پر پاکستان کی جانب سے تیسری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔ محمد نواز نے لٹن داس کو 69 رنز پر آئوٹ کیا جبکہ چوتھے بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کو نسیم شاہ نے 68 رنز پر آئوٹ کیا۔بنگلہ دیش کے دیگر بلے بازوں میں عفیف حسین 11 اور یاسر علی 1 رن بنا سکے جب کہ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ محمد حسنین’ محمد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اس طرح بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا دونوں اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی سے اس کو آگے بڑھایا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروکس کھیلے۔ قومی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹس 101 رنز پر گریں، جب بابر اعظم 55 اور حیدر علی صفر پر آؤٹ ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو حسن محمود نے آؤٹ کیا۔ گرین شرٹس نے بیٹنگ آرڈر میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا وہ 20 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے جبکہ ا?صف علی 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ ہدف آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا