اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے اسلام آباد ایئرپورٹ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر بحال کرنے کی قرارداد کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں متعلقہ قواعد معطل کرکے تحریک پیش کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نوابزادہ افتخار احمد خان بابر نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ سابق حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کردیا تھا، یہ ایوان 1973 کے آئین اور بھٹو خاندان کی ملک کے لئے دیگر قربانیوں کی قدر کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر بحال کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔گھریلو تشدد (تدارک و تحفظ)بل 2021 سینٹ کی جانب سے ترامیم کے ساتھ منظور کردہ صورت میں قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ا س سلسلے میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تحریک پیش کی کہ گھریلو تشدد سے خواتین اور بچوں اور کسی بھی کمزور شخص کو تحفظ، ریلیف اور بحالی کے موثر نظام کے قیام کا بل گھریلو تشدد (تدارک و تحفظ)بل 2021 سینٹ کی جانب سے ترامیم کے ساتھ منظور کردہ صورت میں قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ اس بل کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 227 کے مطابق بنایا جائے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی اور بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔اجلاس کے دور ان پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں خالی آسامیوں پر پروفیسر ڈاکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹرز کی عدم تقرری سے متعلق معاملہ قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا اس ضمن میں عالیہ کامران، محمد انور، جام عبدالکریم بجار اور طاہرہ اورنگزیب کے توجہ مبذول نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ ثوبیہ نے ایوان کو بتایا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس ایکٹ کی واپسی کے بعد پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پمز ہسپتال کی خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کی جائے گی
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...