لاہور ( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ ہفتے لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں ، چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے چہرے اور دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔پوری امید ہے کہ اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔انہوں نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے ،آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نے اپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے چہرے اوردستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے انصاف اورقانون غریب کے لئے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے شریف خاندان کے کنفرم کیسزمیں بریت کی وجہ سے عمران خان کی کال کوایندھن ملے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...