اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے ۔ اسمبلی کی غیر موجودگی میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیں گے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 3 کے تحت جاری کیا گیا۔