اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی جس میں دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو اسلامی اخوت اوربھائی چارے کی مثال بن گئی ،فلسطین کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے،صدر محمود عباس اور وزیراعظم شہبازشریف میں دلچسپ مکالمہ ہوا ،صدر محمود عباس نے فرط جذبات سے وزیراعظم شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کیلئے بے حد شکرگزار ہوں۔ محمود عباس نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں،پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اْن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے،پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ صدر محمود عباس نے کہاکہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے،ایک سوسال سے ہم پاکستانیوںکوکبھی نہیں بھولے۔ انہوںنے کہاکہ مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے صدر محمود عباس سے مکالمہ کیا کہ فلسطین ہمارے دل میں ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ نفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے راہنمائوں میں آپ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...