آستانہ (این این آئی) پاکستان اور تاجکستان نے اعلیٰ سطحی رابطوں، بین الپارلیمانی روابط اور تکنیکی سطح کے اجلاسوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو وسطی ایشیا کے ساتھ مستقبل میں توانائی کی راہداریوں کا مرکز ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھٹے سیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے صدرِ تاجکستان کو پاکستان میں تباہ کن سیلابی صورتحال کے بعد حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے بحالی کے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر امام علی رحمن نے وزیرِ اعظم کو اس سلسلے میں تاجکستان کی جانب سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی جس میں سیلاب سے متعلق ضروری امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے اضافی قافلے کی روانگی بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر تاجک صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور مختلف شعبوں میں مسلسل بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی رابطوں، بین الپارلیمانی روابط اور تکنیکی سطح کے اجلاسوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ ٹھوس تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ CASA 1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، جو وسطی ایشیا کے ساتھ مستقبل میں توانائی کی راہداریوں کا مرکز ہوگا۔ وزیراعظم نے خطے میں روابط کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے روڈ ٹرانسپورٹ اور فضائی رابطوں کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے تاجکستان کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی دلچسپی پر بھی روشنی ڈالی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...