اسلام آباد(این این آئی)برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے 10 ملین پائونڈ کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے اضافی 10 ملین پائونڈ فراہم کریگااضافی امداد کے سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 33 ملین سے زائد افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ومبلڈن کے ایف سی ڈی او منسٹر لارڈ طارق احمد نے مزید 10 ملین پائونڈ کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے جس سے برطانیہ کی جانب سے دی گئی کل امداد 26.5 ملین پائونڈ ہو گئی ہے۔ اضافی امداد فوری طور پر زندگی بچانے کی ضروریات پر خرچ کی جائے گی، جس میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہیں، پانی اور صفائی ستھرائی کی فراہمی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...