ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رْخ خان کا کہنا ہے کہ خواتین سے تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رْخ خان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ ساتھی اداکارہ کاجول بھی موجود ہیں۔شاہ رْخ خان کا کہنا تھا کہ ‘میں آج کل دیکھتا ہوں کہ لڑکے لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح ہی ٹریٹ کرتے ہیں جوکہ مجھے لگتا ہے کہ بہت غلط ہے، لڑکوں کے انداز میں جملہ دہراتے ہوئے شاہ رْخ نے کہا کہ’ ہاں یار تو آجانا پھر، ایسے میں کبھی اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔شاہ رْخ خان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی لڑکی سے یا کسی دوست سے تْو تڑاق سے بات نہیں کر سکتا، اگر مجھے کاجول کو گھر بْلانا ہوگا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ تم شام 6 بجے گھر آجانا۔بلکہ میں بہت عام انداز میں بھی یہی کہہ سکوں گا کہ ‘کاجول پلیز کوشش کر کے شام 6 بجے گھر آجانا’۔انٹرویو کے دوران کنگ خان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو عورتوں کی طرح ٹریٹ کرنا چاہیے ان سے بیحد عزت، نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ یہ ویڈیو کلپ شاہ رْخ اور کاجول کے ایک پْرانے انٹرویو کی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بھی بالی ووڈ اداکار کی اس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...