بلاول بھٹو زرداری کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی فتح پر مبارکباد

0
164

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی فتح پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کپتان بابر اعظم اور محمد نواز سمیت قوم ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہاکہ عزم اور بہترین ٹیم ورک کامیابی کی کنجی ہے،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت اور شاندار کھیل قابلِ ستائش ہے۔