لاہور( این این آئی)گرین ٹائون پولیس نے وفاقی وزیراطلات و نشریات مریم اورنگزیب کو 18 اکتوبر کے روز طلب کرلیا۔لاہور پولیس نے وفاقی وزیر کو دہشتگردی مقدمے میں تفتیش کے لئے 18 اکتوبر کو سبزہ زار پولیس اسٹیشن طلب کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کوضابطہ فوجداری کی دفعہ160کے تحت حکم نامہ طلبی جاری کیا گیا۔مریم اورنگزیب کے خلاف گرین ٹائون میں شہری ارشاد الرحمن نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...