لاہور( این این آئی) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی جیت اصل میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے،لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ۔انہوں نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار فتح پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو حکومت سے کوئی غرض نہیں، وہ فی الفور الیکشن چاہتے ہیں، حکمران نوشت دیوار پڑھ لیں اور اپنا قبلہ و کعبہ درست کر لیں ،آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھتے ہوئے فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے،پاکستان کے مقتدر حلقے الیکشن کے نتائج دیکھ کر فوری طور پر اپنی پالیسی تبدیل کریں،لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا ۔ فیاض چوہان نے کہا کہ مائنس ون کا خواب دیکھنے والوں کے چہرے پر ضمنی الیکشن کی شکست عوام کی طرف سے زناٹے دار تھپڑ ہے، مرضی کے میدان، کھیلاڑی اور امپائرز کے با وجود امپورٹڈ حکومت کو شکست ہوئی، چوروں لٹیروں، نوسربازوں کی پاکستانی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں۔ عوام نے کرپٹ، نا اہل اور نالائق ٹولے کو گلی محلے کی سیاست تک محدود کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...
بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا...
اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے شکست کھا...
نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان...
کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا،...