اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔سپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد میں سپیشل جج سینٹرل آصف محمود نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ مختصر سماعت کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔دوران سماعت عدالت نے عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...