واشنگٹن(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے، لاکھوں گھروں اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کی تباہی کی وجہ سے غریبوں پر بوجھ میں اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے 17اکتوبر کو غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں غربت کے مکمل خاتمے کیلئے خوراک، روزگار، صحت، مکان، انصاف تک رسائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سیاسی شمولیت اور ان کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ صدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر غربت اور اس کی تمام شکلوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان غربت کے خاتمے، عوام کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غربت اور افلاس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، سیلاب اور دِیگر قدرتی آفات غربت میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں، حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غربت کے خاتمے، زمین اور ماحول کے تحفظ کے اصولوں پر کاربند رہے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیلاب کے پیشِ نظر عالمی برادری کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا ہوگا، پاکستان نے غربت کے خاتمے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے نیشنل رورول سپورٹ پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام/احساس پروگرام، صحت کارڈ جیسے مختلف اقدامات لئے گئے، پاکستان مستقبل میں بھی غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...