اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کیچیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے ملتان کے 2نوجوان سائیکلوں پردس روز کاسفر طے کرکے پیرکواسلام آبادپہنچ گئے۔دونوں نوجوانوں نے اپنی سائیکلیں عمران خان کی تصاویر اورتحریک انصاف کے پرچموں سے سجارکھی تھیںچوک کمہاراں ملتان سے تعلق رکھنے والے ملک محمد ارشد نائچ اورملک جعفر صادق نائچ نے بتایاکہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کیلئے 10روز قبل سائیکلوں پربذریعہ جی ٹی روڈ سفرشروع کیااس دوران وہ جہاں جہاں سے گزرے وہاں کے لوگوں نے عمران خان کی وجہ سے بے پناہ محبت کااظہار کیا،انہیں روک کرچائے پانی اورکھاناکھلایاگیا،ملک ارشد اورملک جعفر نے کہاکہ عمران خان سے محبت کے جذبے نے انہیں مجبور کیاکہ وہ اپنی اس محبت کے اظہار کے لیے ملتان سے سائیکل پرسفرکرکے بنی گالہ اسلام آبادپہنچے ہیں اورہمیں امیدہے کہ ہماری قائد عمران خان سے ملاقات ہوگی ۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...