کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ عمران اشرف اور اہلیہ ساتھ نہیں ہیں اور ان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے تاہم عمران اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے راہیں جْدا کر لی ہیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے کہا گیا کہ ‘بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں کے لیے ہماری بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہم رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے۔ہم مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری پرائیویسی کا خیال کریں، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔خیال رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ثناء اور فخر جعفری نے بھی سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...