لندن (این این آئی)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھارتی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کو مذاق اڑانے کے بعد انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی کامیڈین کو ان فالو کردیا۔حسن منہاج بھارتی والدین کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے اور انہیں نیٹ فلیکس سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر شوز کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ان پر ماضی میں اپنے شوز کی شوٹنگ کے دوران خواتین کو تحفظ نہ دینے یا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق آواز نہ اٹھائے جانے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ان کا شمار ابھرتے ہوئے کامیڈین میں ہوتا ہے اور انہیں بھارت سمیت پاکستان میں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی سے متعلق مذاق کیا تھا، جس کے بعد نوبیل انعام یافتہ کارکن نے انہیں انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔حسن منہاج نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل کہا تھا کہ ملالہ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں مگر وہ انہیں نہیں کرتے۔کامیڈین نے مذاق میں ملالہ یوسف زئی کو اپیل کی کہ وہ مہربانی کرکے وہ انہیں دوبارہ فالو کریں۔حسن منہاج نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کے فالو کیے جانے کے بعد انہیں فالو بیک کریں گے یا نہیں؟ملالہ یوسف زئی نے حسن منہاج کو ان فالو کرنے سے متعلق اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا اور لکھا کہ انہیں متعدد افراد نے کامیڈین کی ویڈیو بھیجی، جس کے بعد انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔ملالہ یوسف زئی کی جانب سے حسن منہاج کو ان فالو کیے جانے کی خوشی میں پریانکا چوپڑا نے بھی کامیڈین کو ان فالو کیا اور نوبیل انعام یافتہ کارکن کے قدم کی تعریفیں کیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...