کراچی (این این آئی)جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز کے بعد باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اپنی ریلیز کے بعد صرف 3 دنوں میں 5 ممالک سے مجموعی طور پر 19 کروڑ روپیکا بزنس کرلیا۔بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ریلیز کے بعد جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے، وہیں مبینہ طور پر بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بلاک بسٹر فلم کی دنیا بھر میں ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں فلم کییتمام ٹکٹس فروخت ہو گئے اور پاکستان میں بھی ہاؤس فل شوز کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ میں کئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ہاؤس فل شوز کی وجہ سے فلم کے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کی شکایت کا بھی ذکر کیا گیا۔جرمنی میں ایک فلمی شائق نے یہ بھی اطلاع دی کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے لیے یہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی نظر آئیں۔ سینما سے محبت کرنے والوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ‘ایسی منفرد فلم اْنہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔یہی نہیں کئی مداحوں نے بلال لاشاری کے اس شاہکار کو دوبارہ دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔کینیڈا کے شہر مونٹریال میں سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھی فلم کی تعریف کی۔ ایک سکھ سردار نے بتایا کہ ‘میں نے یہ فلم دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر دفتر سے چھٹی لی تھی، یہ جنوبی ایشیا کی بہترین فلم ہے۔ایک اور سکھ نے کہا کہ ‘میں نے فلم کو اتنا پسند کیا کہ میں اسے دوبارہ دیکھوں گا۔اْنہوں نے فلم کی کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ’تمام اداکاروں نے اپنی شاندار اداکاری سے کہانی میں حقیقت کے رنگ بھرے ہیں۔یاد رہے کہ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 1979ء کی نامور کلاسک پنجابی فلم ‘مولا جٹ’ کا نیا ورژن ہے۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...