متحدہ عرب امارات میں بے روزگاری الاونس کا نظام شروع

0
249

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں بے روزگار افراد کے لیے انشورنس سکیم کا باضابطہ آغاز پچھلے ہفتے سے ہو گیا ہے۔ یہ انشورنس کا نظام ان مقامی شہریوں اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے بروئے کار ہے ، جو کسی وجہ سے اپنے روز گار سے محروم ہو جاتے ہیں۔اس انشورنس پالیسی کے نظام کا اعلان ماہ مئی میں کیا گیا تھا۔ تاکہ امارات میں روزگار کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ اور سرمایہ کاری کو لایا جا سکے۔ اس بارے میں نے ماہرین قانون سے بات کی ۔ ماہرین قانون سے پہلا سوال یہ تھا اس انشورنس سے فائدہ اٹھانے میں کون شامل ہو گا اور کون فائدہ لے سکے گا؟اس کے جواب میں ماہرین نے کہا کہ اس کے لیے ہر وہ فرد حق رکھے گا جو کسی وجہ سے ملازمت سے محروم ہو گیا ہے۔ وزارت انسانی وسائل کی طرف سے رواں ماہ کے آغاز میں کیے گئے اعلان کے مطابق ہر متاثرہ فرد طے شدہ رقم تین ماہ کے عرصے کے لیے وصول کر سکے گا۔متحدہ امارات میں موجود پرو پارٹنر گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نذر موسی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اصل فائدہ ان سب لوگوں کو ہوگا جو امارارت میں ملازمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ‘یہ سکیم بے روز گار ہونے والے کارکنوں کو ایک طرح سے زر تلافی دیا جائے گا، یہ زر تلافی نقدی کی صورت میں ہو گا۔ جو تین ماہ کے لیے دیا جائے گا۔ ‘ تین ماہ کی اس مدت کا آغاز ان کی ملازمت چھوٹنے کے دن سے ہو گا