کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

0
920

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کیمطابق کوئٹہ کے علاقے خاران میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ فورسز کے آپریشن میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔