دبئی( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاء کپ 2023ء کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کریگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023ء کیلئے پاکستان نہیں آئے گی۔بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے۔قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36ویں اجلاس میں ایشیاء کپ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بحث ہونی تھی۔بھارتی ٹیم نے سال 2008ء میں آخری مرتبہ ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔یاد رہے کہ سال 2008ء کے ایشیاکپ میں بھارت کو سری لنکا سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...