بیجنگ (این این آئی )کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے آغاز سے قبل ، متعدد غیر ملکی زبانوں کے ماہرین نے کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ کے غیر ملکی زبانوں کے تراجم اور تدوین میں حصہ لیا ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق عربی زبان کے ماہر یحییٰ نے بتایا کہ بیسویں پارٹی کانگریس کی رپورٹ کا ترجمہ کرتے ہوئے انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سمت، اصولوں، پالیسیوں اور افکار کی بہتر تفہیم حاصل ہوئی ہے۔ حکمران جماعت کی حیثیت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چین کو مختلف شعبوں میں ترقیاتی کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور ہمیشہ عوام پر مرکوز نقطہ نظر پر عمل کیا ہے ، عوام کے لئے خوشیاں تلاش کی ہیں اور پارٹی نے چینی عوام کی مادی اور روحانی زندگی کو بھی نمایاں اہمیت دی ہے۔چینی طرز کی جدیدیت 20 ویں پارٹی کانگریس کی رپورٹ کی سب سے اہم بات ہے جس نے یحییٰ کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ تصور نہ صرف چین کی اپنی ترقی کی سمت واضح کرتا ہے بلکہ اس کی عالمی اہمیت بھی ہے۔
مقبول خبریں
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...
لڑکوں کی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات بھی تعلقات ٹوٹنے کا ایک سبب...
کراچی (این این آئی)معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے...
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...