سڈنی (این این آئی)آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پاکستانی فنکار ہمایوں سعید کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں۔الزبتھ دیبیکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے ساتھ دی کراؤن فلم کا تجربہ بتایا اور کہا کہ ‘وہ بہت زبردست اور اچھے اداکار ہونے کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں۔آسٹریلوی اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے اپنا کام بھرپور انداز سے کیا۔الزبتھ کا کہنا تھا کہ ‘آپ کو انداز نہیں ہے کہ ہمایوں سعید جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کر کے میرے اندر کتنا نکھار اور احساس پیدا ہوا، جب آپ فلم دیکھیں گے تو اس کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا۔انہوں نے ہمایوں سعید کے کردار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بس اتنا بتایا کہ وہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...