لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس کردیا۔میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے شہرت حاصل کی۔
میرا نے بطور اداکارہ اپنے فلمی سفر کا آغاز 1995 میں فلم کانٹا سے کیا تھا۔ 1996 میں میرا کی دوسری فلم چیف صاحب ریلیز ہوئی جس کی کامیابی کے بعد میرا یکے بعد دیگرے فلموں میں دکھائی دینے لگیں۔
2005میں میرا نے بھارتی فلم نظر میں بھی کام کیا۔ فلم نظر کی ہدایتکارہ سونی رزدان تھیں، جن کے شوہر مہیش بھٹ بھی میرا کے بہت اچھے دوست ہیں۔2009میں میرا کی نجی زندگی شہ سرخیوں میں جگہ بناتی نظر آئی جس کی وجہ بزنس مین عتیق الرحمن کی جانب سے یہ دعوی کرنا بنا کہ انہوں نے میرا سے 2007 میں نکاح کیا تھا اور 2013 میں کیپٹن نوید سے نکاح پر نکاح کرلیا۔
میرا کچھ عرصے سے میڈیا لائم لائٹ سے کوسوں دور تھیں لیکن اب واپس انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا احساس دلواتے ہوئے انسٹاگرام پر ایسی پوسٹس شیئر کرنی شروع کی ہیں جو سلمان خان کے حوالے سے ہے۔
میرا نے جولائی 2025 کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر سلمان خان کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میرے سب سے پسندیدہ سپر ہیرو جو بس اپنے بھووں کو اوپر نیچے کرنے سے ہی اڑ سکتے ہیں، شکریہ میری اگلی فلم کی اسکرپٹ پڑھنے کیلئے جو نظر نہ آنے والی سیاہی سی سے لکھی ہوئی تھی۔
——