کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے اداکارہ بنی ہیں۔انمول بلوچ نے غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق تھا تاہم وہ اداکاری کرنا نہیں جانتی تھیں۔انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ’میں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر لکھ دیا ایکٹر اور اس پر کچھ سیلفیز لگا دیں لیکن اس وقت تک میرے پاس کوئی کام نہیں تھا’۔انہوں نے بتایا کہ’میں اس وقت حیران رہ گئی جب پاکستان شوبز کے ہدایتکار محسن مرزا نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے اس میں ایک کیریکٹر ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کر سکتی ہیں۔’میں نے سوچا پتہ نہیں کون ہیں، مذاق کر رہے ہیں میں نے پھر ان کی پروفائل دیکھی۔ انھوں نے کافی اچھے پراجیکٹ کیے ہوئے تھے’۔ اداکارہ نے بتایا کہ امی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نہیں نہیں، کیا ہو گیا ہے تمھیں، مگر والدہ کی مخالفت کے بعد بھی اداکارہ نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔انمول بلوچ بتاتی ہیں کہ انہوں نے محسن مرزا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کہاں آنا ہے جس پر جواب ملا کہ گھر آ جائیں انمول کا کہنا تھا کہ ‘یہ سْن کر میں تھوڑا گھبرا گئی شوٹ کے لیے تو آفس بلانا چاہیے تھا’۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...