اسلام آباد (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو احتساب عدالت میں کورونا کیسوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت صرف اپوزیشن کو کورونا کے ساتھ لگاتی ہے ،جہاں انکا اپنا اختیار ہے وہاں انکے کوئی انتظامات نہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ اگر رجسٹرار احتساب عدالت نے خط لکھا تھا تو حکومت کو چاہیے تھا فوری اقدامات کیے جاتے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کو احتساب عدالت میں کورونا کیسوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو اسے چاہیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ جہاں رش والی جگہ ہو اور ایسے سرکاری دفاتر وہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا چاہیے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ بلاآخر ڈھائی سال بعد نیب نے ریفرنس دائر کر دیا،جب میں جیل کاٹ کر بھی واپس آگیا تو نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ دنیا اس بات پر ہنسے گی کہ نوجوانوں کیلئے بنائے گراؤنڈ پر کیس بنایا گیا، میرے اوپر کوئی کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا، پاکستان کا پہلا جدید سپورٹس کا پراجیکٹ لگایا گیا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...